ایجوکیشن

شاہین اسکالرس گروپ SSG 2023 اسکالرشپ امتحان ۔ امتحان میں کامیاب ذہین اور مستحق طلباء کے لئے آف لائن اسکالرشپ کی سہولت

عادل آباد۔27/جنوری(اردو لیکس)شاہین اسکالرس گروپ 2023 SSG اسکالر شپ امتحان شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن وجيتا جونیئر کالج عادل آباد کا ایک فلاحی اقدام ہے،جس کے ذریعے ذہین اور مستحق طلباء کا انتخاب کیا جاتا ہے۔دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے لئے شاہین اسکالر شپ امتحان منعقد کیا جا رہا ہے جس میں کامیاب طلباء و طالبات کو NEET/JEE/UPSE کی خصوصی کو چنگ فراہم کی جاتی ہے

 

۔وجيتا جونیئر کالج عادل آباد کے پرنسپل حمید رضا اور بورڈ آف ڈائریکٹر محمد ماجد خان نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن وجيتا جونیئر کالج عادل آباد کی جانب سے دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے لئے شاہین اسکالر شپ آف لائن امتحان 29 / جنوری بروز اتوار بمقام وجيتا جونیئر کالج عادل آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔جس کے ذریعے ذہین اور مستحق طلباء کا انتخاب کیا جائیگا۔فری اسکالر شپ کے حصول کیلئے درجہ بندی اس طرح ہوگی۔90فیصد اور زائد رینکرس کو 100فیصد ٹیوشن فیس اسکالرشپ اور ایک لاکھ روپے،80فیصد اور زائد رینکرس کو 50 فیصد ٹیوشن فیس اسکالر شپ اور50 ہزار روپیے،75فیصد اور زائد رینکرس کو 25فیصد فیصد ٹیوشن فیس اسکالر شپ اور 25 ہزار روپیے دیے جائیں گے

 

۔انہوں نے بتایا کہ دور دراز کے مقامات کے طلباء و طالبات کی سہولت کے لئے عادل آباد کے علاوہ ايچوڈا منڈل،اُٹنور منڈل، آصف آباد،اور کاغذ نگر میں 5/فروری بروز اتوار اور نرمل اور بھینسہ کے طلباء و طالبات کے لئے 12/فروری بروز اتوار کو شاہین اسکالر شپ آف لائن امتحان منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شاہین اسکالرس گروپ 2023 SSG اسکالر شپ امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلباء و طالبات QR code scan کرتے ہوئے 100 رویے رجسٹریشن فیس ادا کرتے ہوئے فارم حاصل کر سکتے ہیں۔مزید تفصیلات کے لئے 7396106175 اور 7396106176 پر رابط پیدا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس خصوص میں طلباء و طالبات سے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button