تلنگانہ

لکچررس کے علاوہ پی جی ٹی اورٹی جی ٹی کی جائیدادوں پر تقررات کو تلنگانہ حکومت کی منظوری

حیدرآباد: تلنگانہ میں مزید 2391 جائیدادوں پر تقررات کو محکمہ فینانس نے منظوری دے دی ہے۔ یہ بات ریاستی وزیرہریش راو نے ٹویٹ پیغام میں بتائی۔ ان جائیدادوں میں ڈگری کالجس میں لکچررس کی 480، جونیرلکچررس کی 185، پی جی ٹی کی 235، ٹی جی ٹی کی 324 جائیدادوں کے علاوہ دیگرمحکموں کی جائیدادیں بھی شامل ہیں۔ ان جائیدادوں پرٹی ایس پی ایس سی، میڈیکل ہیلت بورڈ اورمہاتما جیوتی باپھولے گروکل تعلیمی اداروں کی جانب سے بھرتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button