نیشنل

بڑی خبر _ سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کی سماعت کے لئے خصوصی بنچ تشکیل دینے سے کیا اتفاق

نئی دہلی _ 22 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) سپریم کورٹ نے  بلقیس بانو کی عرضی پر سماعت کرنے سے  اتفاق کیا ہے ، جس کی 2002 کے گجرات فسادات کے دوران اجتماعی عصمت ریزی کی گئی تھی، اس کیس میں 11 ملزمین کی سزا کو گجرات حکومت نے عام معافی کے تحت جیل سے رہا کردیا تھا گجرات حکومت کے اس فیصلے کو بلقیس بانو نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا

 

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پردی والا کی بنچ نے بلقیس بانو کو یقین دلایا کہ ان کے کیس کی سماعت کے لئے خصوصی بنچ تشکیل دی جائے گی۔

بلقیس بانو کے  وکیل گپتا نے اس معاملے کی فوری سماعت کا ذکر کیا اور کہا کہ ایک نئی بنچ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔جس پر چیف جسٹس  نے کہا کہ میں ایک بنچ تشکیل دوں گا۔ آج شام اس کو دیکھوں گا۔

 

اس سے قبل، 24 جنوری کو، گجرات حکومت کی جانب سے اجتماعی عصمت دری کیس کے 11 قصورواروں کی سزا کی معافی کو چیلنج کرنے والی بلقیس بانو کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہوسکی تھی کیونکہ متعلقہ جج ایک دوسرے کیس سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کررہے تھے۔

 

مجرموں کی رہائی کو چیلنج کرنے والی درخواست کے علاوہ، اجتماعی عصمت ریزی سے بچ جانے والی لڑکی نے ایک الگ درخواست بھی دائر کی تھی جس میں ایک مجرم کی درخواست پر عدالت عظمیٰ کے 13 مئی 2022 کے حکم پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔2002 کے گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے خاندان کے سات افراد بھی مارے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button