یو ٹیوب دیکھ کر بمبنارہے تھے معصوم بچے۔ اچانک ہوا زوردار دھماکہ 5 بچے شدید زخمی

نئی دہلی ۔ بچے وہ نہیں کرتے جو ہم ان سے کہتے ہیں بلکہ وہ آس پاس اور اپنے بڑوں کی تقلید کرتے ہیں،لیکن آج کل بچوں میں یو ٹیوب پر دیکھ کر اسی طرح کی حرکتیں کرنے کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ایسے ہی ایک واقعہ میں ریاست بہار کے مظفر پور میں کچھ بچے یوٹیوب دیکھ کر بم بنانا سیکھ رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا جس میں پانچ معصوم بچے جھلس گئے۔
ذرائع کے مطابق مظفر پور کے گائگھاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پانچ بچے یوٹیوب پر دیکھ کر ماچس کی تیلیوں کا مصالحہ اور پٹاخوں کے بارود کو نکال کر ایک ٹارچ لائٹ میں بھر رہے تھے تاکہ بم تیار کیا جاسکے ،اسی دوران حادثہ ہو گیا جس کی وجہ سے پانچ بچے زخمی ہوگئے، دھماکہ کے بعد مقام حادثہ پر افرا تفریق مچ گئی۔ ایس ایس پی اراکیش کمار نے اس واقعہ کی تصدیق کی انہوں نے بتایا کہ موقع پر پولیس کی ٹیم پہنچ گئی ان میں سے ایک بچہ شدید طور پر زخمیہوا جبکہ چار بچے معمولی طور پر زخمی ہیں،
پولیس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ یہاں یہ ذکر بےجانا ہوگا کہ ان دنوں بچے یوٹیوب پر دیکھ کر عجیب و غریب حرکتیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بعض دفعہ ان کی جان پر بھی بند آ رہی ہے۔