جنرل نیوز

پروفیسر مسعود احمد کی 35 سالہ تدریسی خدمات کا جشن اور گیارہویں تصنیف” نغمات مسعود” کی رسم رونمائی

سابق کرکٹ کیپٹن سری لنکا ارجن رانا تنگا کی مبارکباد _تقریب سے پروفیسر خواجہ الطاف حسین وائس چانسلر مہاتماگاندھی یونیورسٹی اور نمائش سوسائٹی کے ذمہ داران کا خطاب 

حیدرآباد 9نومبر (پریس نوٹ )پروفیسر محمد مسعود احمد ہاسپٹل چیف آپریٹنگ آفیسر رینووا بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ حیدرآباد کی تدریسی خدمات کے 35 سال کی تکمیل پر ایک شاندار تقریب نمائش میدان کے گاندھی سینچری ہال میں منائی گئی اس تقریب کی خصوصیت یہ تھی کہ پروفیسر مسعود احمد نے اپنے اساتذہ کو بھی شایا ن شان طورپر خراج تحسین پیش کیا

 

جن اساتذہ سے پروفیسر مسعود احمد نے اکتساب کیا ان میں قابل ذکر ڈاکٹر اے جی ماس, جناب ھیگرواچاری’جناب کے رگھویر’ ڈاکٹر محمد اشفاق چاند اور پی ستیم شامل ہیں اس موقع پر پروفیسر مسعود کی گیارہویں کتاب "نغمات مسعود”جو ایک شعری مجموعہ بھی ہے’ کی بھی رونمائی عمل میں آئی شعری مجموعے کو سنہالی جو سری لنکا کی قومی زبان ہے ‘میں بھی ترجمہ کیا گیا ہے "نغمات مسعود”میں سری لنکا کی تاریخ’تمدن اور تہذیب کے علاوہ کرکٹ ورلڈ کپ،1996 کی کامیابی اور ان کے نامور کھلاڑیوں کی ستائش کی گئی ہے

 

جس میں ارجن رانا تنگا’اروندڈیسلوا’جے سوریہ اور متیا مرلیدھرن کا تذکرہ بھی شامل ہے’اس کتاب کو ارجن رانا تنگا( جو فی الوقت امریکہ میں مقیم ہیں) ‘نے مطالعہ کے بعد پروفیسر مسعود احمد کو فون کرتے ہوئے مبارکباد دی اور اس کتاب کی سنہالی زبان میں بھی اشاعت پر اظہار خوشنودی کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر خواجہ الطاف حسین وائس چانسلر مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ نے کہا کہ پروفیسر مسعود احمد کی کتاب "نغمات مسعود "اردو والوں کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے پروفیسر مسعود احمد نے جہاں کئی کتابیں لکھی ہیں "نغمات مسعود” بھی اردو والوں کے لیے ایک بہترین درس ہے انہوں نے کہا کہ اس کتاب کی اشاعت پرانہیں بے حد مسرت ہوئی ہے

 

اور وہ اس کتاب کو اپنی یونیورسٹی کے لائبریری میں بھی رکھنے کے خواہشمند ہیں انہوں نے اردو والوں پر زور دیا کہ وہ اردو زبان کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اردو ہماری تہذیب اور تمدن کی ایک نمائندہ نشانی ہے ڈاکٹر تھمیرامنجو( مترجم) سری لنکا جنہوں نے کہا کہ کتاب” نغمات مسعود”سری لنکا کی تاریخ میں کافی اہمیت رکھتی ہے پروفیسر مسعود احمد نے اردو زبان کے ذریعے سنہالی ترجمے کے ذریعے اردو کی شیرینی سے سری لنکا کے عوام کو واقف کروایا ہے جو کہ سری لنکا کے عوام کے لیے نہ صرف ایک بہت بڑا تحفہ ہے بلکہ سری لنکا کی تاریخ میں ایک عظیم کارنامہ بھی ہے جناب نروتم ریڈی نائب صدر نمائش سوسائٹی نے کتاب” نغمات مسعود "کی رونمائی اور اساتذہ کو تہنیت پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروفیسر مسعود نے اپنی خوبیوں اور صلاحیتوں سے اپنی شخصیت کو منوایا ہے ایسی شخصیتیں بہت کم دیکھنے میں آتی ہیں انہوں نے کہا کہ پروفیسر مسعود نے 11 کتابیں تصنیف کی ہیں جو خود بجائے ایک عظیم الشان کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ کئی مصروفیات کے باوجود لکھنے کا کام بہت ہی مشکل ہوتا ہے

 

سابق کمشنر انکم ٹیکس حیدرآباد جناب موہن کمار نے کہا کہ استاد کا مرتبہ بھی باپ کے برابر ہوتا ہے اور بحیثیت استاد مسعود احمد نے اپنی خاص شناخت بنائی ہے جو قابل ستائش ہے جناب انور احمد مینجنگ ڈائریکٹر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے کہا کہ پروفیسر مسعود احمد کی خوبیاں اور ان کی تعلیمی و شعری خدمت کے علاوہ تصانیف کا کام نہایت ہی عمدہ ہے انہوں نے اپنی کتاب کے رونمائی کے موقع پر اساتذہ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے قابل تقلید کارنامہ انجام دیا ہے برسوں بعد بھی اساتذہ کو یاد کرنا

 

اور ان کو تہنیت پیش کرنا ایک مستحسن اقدام ہے جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے جناب ہیگراوا چاری ‘ڈاکٹر اے جی ما س’جناب کے رگھو ویر ‘ڈاکٹر محمد اشفاق چاند اور جناب پی ستیم نے بھی مخاطب کرتے ہوئے پروفیسر مسعود احمد کے طالب علمی کے دور کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی علمی صلاحیتوں و قابلیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ڈاکٹر امر سری وکرمارتنا اسکالر”مسٹر سی پریتھا رانا لٹریسی پیٹرن کلچر لیڈر مصنف و بزنس پروفیشنل’ کے علاوہ دیگر معززین جناب تقی الدین شجیع’ جناب محمد منور حسین صدر بزم احمد حسین’ ڈاکٹر حیدر خان’ ڈاکٹر محمد سہیل احمد

 

جناب رضی الدین ‘جناب محمد واجد’جناب سید ظہور الدین چیئرمین سکندرآباد کو آپریٹو بینک’ سینیئر صحافی جناب کے این واصف’ جناب محمد حسام الدین ریاض ‘جناب لطیف الدین لطیف’ جناب فرید سحر’ جناب نجیب احمد نجیب’ جناب جہانگیر قیاس’ جناب محمد حسام الدین صدیقی’ دیگر شعراء کرام’ ادیبوں’ صحافیوں ‘ڈاکٹرز انجینیئرس اور دیگر معززین کی کثیر تعداد شریک تھی جناب تقی الدین شجیع ‘ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد’ جناب محمد مطہر الدین’ جناب اسد علی نے پروفیسر مسعود احمد کی شال پوشی کی تمام مہمانوں کی پروفیسر مسعود احمد کی جانب سے بھی شال پوشی کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button