نیشنل

مغربی بنگال لوک سبھا امیدواروں کی فہرست جاری۔یوسف پٹھان میدان میں نصرت جہاں ٹکٹ سے محروم

نئی دہلی: مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے اتوار کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ یہ فہرست دارالحکومت کولکتہ میں چیف منسٹر ممتا بنرجی کی موجودگی میں جاری کی گئی جس میں 42 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

 

اس بار ٹی ایم سی نے سابق کرکٹر یوسف پٹھان کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ادھیر رنجن چودھری بہرام پور سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ایسے میں اس بار ادھیر رنجن کا مقابلہ بہرام پور سے کرکٹر یوسف پٹھان سے ہوگا۔ ٹی ایم سی نے مہوا موئترا کو بنگال کی کرشن نگر لوک سبھا سیٹ سے دوبارہ امیدوار بنایا ہے۔

 

نصرت جہاں کو اس مرتبہ میدان میں نہیں اتارا گیا۔ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور ایم پی ابھیشیک بنرجی نے 42 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی فہرست جاری کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button