مبارکباد
مرزا نذیر اللہ بیگ جنرل منیجر این این گروپ آف کمپنیز کے فرزند مرزا شعیب علی بیگ کینیڈا کی شادی
ضلع جگتیال کے میٹ پلی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت الحاج مرزا نذیر اللہ بیگ جنرل منیجر این این گروپ آف کمپنیز کے فرزند مرزا شعیب علی بیگ حال مقیم کینیڈا کا نکاح سید صادق حسین ساکن بنجارہ ہلز حیدرآباد کی صاحبزادی آمنہ صادق کے ساتھ اتوار، 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں انجام پایا.
نکاح کی تقریب کا اہتمام بنجارہ ہلز، روڈ نمبر 1 میں واقع آشیانہ بینکوئٹ ہال میں کیا گیا ہے۔
نکاح کی یہ بابرکت تقریب میں ضلع جگتیال اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سماجی و مذہبی شخصیات کے علاوہ دوست احباب اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ الحاج مرزا نذیر اللہ بیگ اور خاندان کے جملہ افراد نے تمام معززین اور خیر خواہوں کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا




