جرائم و حادثات

معصوم بچوں کے قتل کے بعد خاتون نے لے لی پھانسی۔ حیدرآباد میں دل دہلا دینےوالا واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا۔ بالا نگرعلاقہ میں کل رات ایک خاتون نے اپنے دونوں معصوم بچوں کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ گوتم نگرکی رہنے والی انیتا نامی خاتون نے اپنے دونوں بچوں ورشنی 22 ماہ اورشری ہن 9 ماہ کو پھانسی دینے کے بعد خود بھی پھانسی لے لی۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو پتہ چلا کہ گھریلو جھگڑوں کی وجہہ سے خاتون نے یہ انتہائی اقدام کیا ہے تاہم پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button