انٹر نیشنل

بندرگاہ جدہ کے قریب حوثی ڈرون تباہ، ریاض، مغربی اور مشرقی ریجن میں بھی حملے ناکام: اتحادی ےرجمان

کے این واصف 

مملکت کے مختلف علاقون میں حوثی حملے جاری۔ سعودی عرب نے جمعرات کو جدہ اسلامک پورٹ کے قریب حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

 

سعودی فضائی دفاعی نظام نے ریاض ریجن میں حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے جانے والے دو بیلسٹک میزائل، مغربی ریجن میں ایک کروز میزائل روک کر تباہ کیا جبکہ مشرقی ریجن میں دو ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

 

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم ۔عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا جدہ اسلامک پورٹ کے قریب ایک حوثی ڈرون کو روک کر تباہ کیا گیا۔ ڈرون کو روکنے کے دوران ملبہ گرنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button