مبارکباد

بودھن میں محمد عبدالقدوس قادری پروپرائٹر اسمعیل اینڈ سنس کلاتھ شوروم کے فرزند محمد عبدالقادر قادری کی استقبالیہ تقریب

بودھن 17/مئ (اردو لیکس)زیر سرپرستی جانشین پیر طریقت رہبر شریعت محترم المقام حضرت الحاج شیخ طاہر پاشاہ صاحب قادری مدظلہ تعالیٰ خانقاہ قادریہ بودہن نبیرہ الحاج محمد اسمعیل قادری مرحوم فرزند الحاج محمد عبدالقدوس قادری پروپرائٹر اسمعیل اینڈ سنس کلاتھ شوروم بودھن ،محمد عبدالقادر قادری (بی ٹیک ای سی سی) کا عقد مسعود الحاج محمد یوسف محکمہ پولیس کی دختر کے ساتھ بحسن خوبی انجام پایا محفلِ عقد و ولیمہ کا عشائیہ این این کنونشن نزد بائی پاس نرسی روڈ بودہن پر دیا گیا

 

اس موقع پر معززین شہر ، سیاسی ،سماجی قائدین،وابستگان سلسلہ قادریہ ، محکمہ پولیس کے عہدیداروں ، عزیز واقارب ،دوست احباب کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں قابل ذکر ڈاکٹر سلیم یونس، امتیاز قادری ، مجید قادری ،فصیح الدین ، عبدالقدیر قادری ، ابرار احمد محمد عبدالکلیم الدین شمس صدر مدرس ہائی اسکول اوٹ پلی، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد ، محمد عبد الوکیل خان (این آر آئی) شامل ہیں مہمانوں کا استقبال محمد عبدالقدوس قادری ،محمد عبدالباقی قادری ،محمد نور قادری ،عبد السلام قادری ، عبد الرزاق قادری ، سید عادل قادری عزیز احمد، نثار احمد، رشید احمد نے کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button