جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں لاری کی ٹکر سے آٹو میں سوار 6 افراد ہلاک

وجے واڑہ _ آندھراپردیش کے پلناڈو ضلع کے پونڈوگُلا علاقہ میں لاری کے آٹو سے تصادم کے نتیجہ میں 6افرادہلاک اور دیگر 10زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ آج  صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیاجب ضلع کے نرساپورگاوں سے تعلق رکھنے والے افرادجن میں زیادہ تر مزدور تھے، تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے نرساپورم گاوں کو جارہے تھے۔پولیس نے یہ بات بتائی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ 5افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر کی اسپتال منتقلی کے دوران موت ہوگئی۔زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔ مرنے والوں میں خواتین مزدور ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button