ایجوکیشن

عادل آباد میں اقلیتی امیدواروں کو اساتذہ کے امتحانات میں شرکت کے لئے 45 روزہ تربیت

عادل آباد : 23 مئی (پریس نوٹ) ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد محترمہ جی۔ کرشنا وینی کی اطلاع کے بموجب تلنگانہ میناریٹی اسٹڈی سرکل حیدر آباد کی جانب سے ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر (ٹی جی ٹی )، پوسٹ گریجویٹ ٹیچر ( پی جی ٹی)، جونئر لکچرر، ڈگری لکچر رو دیگر مسابقتی امتحانات کی تیاری کر رہے اقلیتی طبقہ کے طلباء و طالبات کے لئے جنرل اسٹڈیز مضمون کی مفت تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا مفت ٹرینینگ کا آغاز ماہ جون کے پہلے ہفتہ میں ہو گا جو کہ 45 دنوں پر مبنی ہو گی ۔

ٹرینینگ مستقر عادل آباد کے پوسٹ میٹرک بوائز ہاسٹل ، واقع رو برو پالی ٹکنک کالج ، کے آر کے کالونی روڈ پر منعقد کی جائے گی جس میں ماہر وتجربہ کار فیکلٹی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ مفت ٹریننگ کے لئے امیدواروں سے درخواستیں حاصل کی جارہی ہیں۔ ایسے طلباء و طالبات جو کہ ڈگری کامیاب ہوں اور جنھوں نے مذکورہ بالا جائیدادوں کے لئے درخواستیں داخل کر دی ہوں وہ دفتر ضلع اقلیتی بہبود، نزد انڈور اسٹیڈیم،عقب گاندھی پارک، عادل آباد پہنچ کر اپنی درخواستیں داخل کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کو اپنی درخواستوں کے ساتھ تعلیمی اسنادات کی نقول ، ٹی جی ٹی یا پی جی ٹی کے لئے داخل کردہ درخواست کی نقل کے علاوہ دوعدد پاسپورٹ سائز تصاویر چسپاں کرنی ہوگی۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 2023-05-31 ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے امیدوار راست دفتر اقلیتی بہبود عادل آباد یا پھر دفتر کے فون نمبر 295026 08732 پر ربط پیدا کر سکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button