تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ حیدرآباد کے چرلہ پلی جیل منتقل

حیدرآباد _ 25 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد پولیس نے نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں ملعون راجہ  سنگھ کو گرفتار کرتے ہوئے سخت سیکورٹی کے درمیان چرلہ پلی جیل منتقل کردیا ۔ راجہ سنگھ کی گرفتاری کے وقت اس کے گھر پر پولیس کی بھاری جمیعت تعینات تھی۔ وہاں سے راجہ سنگھ کو سیدھے مشیرآباد کے گاندھی ہاسپٹل لے جایا گیا اور طبی معائنہ کیا گیا۔ بعد میں پولیس نے راجہ سنگھ کو چرلہ پلی جیل منتقل کردیا ۔ گرفتاری سے قبل راجہ سنگھ کو نوٹس جاری کی گئی اور اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ درج کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ملعون راجہ سنگھ کے خلاف سال 2004 سے 101 مقدمات شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں درج تھے جن میں 18 کیس فرقہ وارانہ نوعیت کے ہیں جس کی وجہ سے پی ڈی ایکٹ لگایا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button