بزنس

سونے کی قیمتوں میں پھر معمولی کمی

نئی دہلی: ملک کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے خریداروں کو قدرے راحت ملی ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے قیمتوں میں جاری اتار چڑھاؤ کے درمیان سونے کے دام ایک بار پھر کم ہوگئے ہیں۔

 

بین الاقوامی مارکیٹ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے اثر سے ملک میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق 24 کیرٹ خالص سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 760 روپے کی کمی ہوئی ہے

 

جس کے بعد اس کی قیمت گھٹ کر 1,36,040 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 کیرٹ سونے کی فی 10 گرام قیمت بھی 700 روپے کم ہوکر 1,24,700 روپے درج کی گئی ہے۔

 

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ مستحکم ہے۔ فی الحال ایک کلو چاندی کی قیمت 1,95,000 روپے پر برقرار ہے۔

 

تجارتی حلقوں کے مطابق مذکورہ قیمتیں صرف صرافہ مارکیٹ کی بنیادی قیمتیں ہیں۔ زیورات کی خریداری کے وقت ان قیمتوں پر جی ایس ٹی کے علاوہ میکنگ چارجس بھی ادا کرنے ہوں گے۔

 

مقامی ٹیکسوں کے باعث مختلف شہروں میں قیمتوں میں معمولی فرق ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button