نرمل۔ جناب محمد احمد الدین صاحب کا انتقال

نرمل۔یہ خبر انتہائی افسوس سے دی جاتی ہے کہ آدرش نگر، نرمل کے ساکن جناب محمد احمد الدین صاحب موظف محکمہء صنعت و حرفت و سابق صدر مسجد محمدیہ آدرش نگر و متولی مسجد قمرالنساء غوث صوفی نگر، نرمل کا رات 12/بجے انتقال ہوگیا۔مسجد محمدیہ آدرش نگر کی تعمیر میں ان کی خدمات ناقابل فراموش رہیں۔
مرحوم، محمد تاج الدین، محمد سراج الدین، ڈاکٹر محمد یوسف الدین موظف پرنسپل کے بڑے بھائی اور محمد اطہر الدین ایس ٹی یو قائد و سابق صدر تلنگانہ مسلم ایمپلائیز اسوسی ایشن، محمد اظہر الدین و محمد انور الدین کے والد تھے۔نماز جنازہ ان شا اللہ بعد نماز ظہر مسجد محمدیہ آدرش نگر میں ادا کی جائے گئی اور تدفین قبرستان متصل عید گاہ نرمل میں عمل میں آئے گی۔ مرحوم کے لئے دعاء مغفرت کی درخواست ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر محمد یوسف الدین کے فون نمبر 9989573674 یا محمد اطہر الدین کے فون نمبر 9440555703 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔