جرائم و حادثات

بندوق کی فائرنگ سے ایک شخص کی موت۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں گولی لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ فوری موصولہ اطلاعات کے مطابق پرانے شہر کے

 

دودھ باؤلی علاقے میں علیم الدین کو آج بندوق کی گولی لگی انھیں علاج کیلئے ارکان خاندان نے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔ ان کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ وہ صحت کے مسائل کا شکار تھے

 

 

اور ڈپریشن میں بھی تھے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا یہ معاملہ خودکشی کا ہے یا پھر بندوق کی صاف صفائی کے دوران گولی چل گئی۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button