جنرل نیوز

تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کاماہنامہ”قومی زبان“ چیئرمین اور ڈائرکٹر سکریٹری سے ڈاکٹرنادرالمسدوسی کی اپیل

تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کاماہنامہ”قومی زبان“ چیئرمین اور ڈائرکٹر سکریٹری سے اپیل

اصناف ادب (شعر ونثر اور صحافت) پر عبور شخصیت کا تقرر ضروری : ڈاکٹرنادرالمسدوسی

حیدرآباد(راست) تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی کا علمی، ادبی،لسانی،فنی وسائنسی جریدہ ماہنامہ ”قومی زبان“ ہرماہ پابندی کے ساتھ زیرسرپرستی طاہر بن حمدان(صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی) اور محمد اسد اللہ(ڈائرکٹر/سکریٹری) کی ا دارت میں اکیڈیمی کے دفتر چوتھی منزل، حج ہاؤز، نامپلی حیدرآباد سے شائع ہوتا ہے۔

 

اس ماہنامہ میں ریاست کے مختلف معتبر ادیبوں کے مضامین، افسانوں کے علاوہ شعرا کرام کاکلام اور ریسرچ اسکالرس کے تحقیقی مضامین شائع ہوتے ہیں۔ ابتداء میں ”ہم کلامی“ عنوان سے ڈائرکٹر سکریٹری اور”اپنی بات“ عنوان سے رسالہ کے متعلق اہم معلومات فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اکیڈیمی کی جانب سے وقتاً فوقتاً منعقدہ پروگرامس کی رنگین تصاویر کی بھی اشاعت عمل میں لائی جاتی ہے۔

 

یہی وجہ ہے کہ اس رسالہ کوادبی دنیا میں پسندید اور قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے۔ ڈاکٹرنادرالمسدوسی (صدربزم علم وادب) نے اپنے بیان میں کہاکہ اس ماہنامہ کومعیاری انداز سے پیش کرنے میں تزئین وترتیب کار محمدارشدمبین زبیری(مرحوم) کا بہت اہم رول رہا ہے۔ ان کے اچانک انتقال کرجانے سے بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے

 

۔ اس کوپُر کرنے کے لئے چیئرمین وڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردواکیڈیمی فوری طورپر خصوصی توجہ دیں اور اس اہم عہدہ پر نامور، معتبر محقق،نقاد ادیب کے علاوہ شاعری یعنی فن عروض پر عبور رکھنے والی شخصیت کا تقرر ضروری ہے۔

 

ڈاکٹرنادرالمسدوسی نے اردواکیڈیمی کے ارباب مجاز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ڈاکٹرعقیل ہاشمی، پرو فیسر مجیدبیدار، ڈاکٹرمحسن جلگانوی اور ڈاکٹر رؤف خیر جیسی اعلیٰ تعلیم یافتہ ادبی (شعری،نثری وصحافی) شخصیات پر مبنی مشاورتی کمیٹی تشکیل دیں یا پھر ان میں سے کسی ایک کا مکمل اختیارات کے ساتھ تقرر عمل میں لائیں تاکہ رسالے کا معیار برقرر اور بہتر رہ سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button