جنرل نیوز
مولانا محمد صدیق احمد کی پی سرینواس وزیراطلاعات و تعلقات عامہ سے ملاقات
زیڈ نیوز ٹی وی چینل کے بانی مولانا محمد صدیق احمد اور چیئرمین، مولانا محمد ریاض احمد نے آج سکریٹریٹ میں تلنگانہ حکومت کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں بنیادی طور پر وزیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینے اور صحافیوں سے متعلق متعلقہ مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس دوران وزیر کو پیٹریاٹک ویوز انگلش ڈیلی و‘ اردوکا ایک فریم شدہ مضمون پیش کیا جس میں وزیر موصوف کا تجارتی اور سیاسی سفرنشر کیا گیا ہے‘واضح رہے کہ مولانا محمد ریاض احمد پٹریاٹک ویوز ڈیلی ‘ انگلش و اردو ‘اور اسی طرح پندرہ روزہ وماہانہ کے ایڈیٹر بھی ہیں