جرائم و حادثات
حیدرآباد میں انسپکٹر 3 لاکھ رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

حیدرآباد۔ شہر میں ایک انسپکٹر کو رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی سی ایس سے وابستہ انسپکٹر سدھاکر نے ایک معاملے میں شکایت کندہ سے 15 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی
ابتدا میں پانچ لاکھ روپے ادا کیے گئے اس کے بعد پھر تین لاکھ روپے متاثرہ شخص نے انسپکٹر کو دئیے، کل اور تین لاکھ روپے ادا کرنا کا معاہدہ طے پایا تھا، انسپکٹر شکایت کنندہ سے سی سی ایس کے قریب پارکنگ کےمقام پر تین لاکھ روپے وصول کر رہا تھا کہ اے سی بی عہدیدار وہاں پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق
انہیں دیکھ کر انسپکٹر رقم کا بیاگ چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا تاہم اے سی بی کے حکام نے تعاقب کر کے اسے گرفتار کر لیا۔