جرائم و حادثات

عادل آباد کے ریمس ہاسپٹل سے وینٹی لیٹرس کی چوری ملزمین گرفتار

عادل آباد: ریاست تلنگانہ عادل آباد کے ریمس اسپتال میں وینٹی لیٹرس کی چوری کے معاملے کو پولیس نے حل کرلیا ہے۔

 

ایس پی اکھل مہاجن کے مطابق مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ملزمین نے وینٹی لیٹرس کی چوری کی تھی۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔

 

پولیس نے ملزمین کے قبضے سے 5 وینٹی لیٹرس، ایک لاکھ روپے نقد رقم، ایک کار اور ایک موٹر سائیکل ضبط کرلی۔ اس معاملے میں ایک اور ملزم ابھیجیت مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

 

ملزمین کی جانب سے ٹیکنیشنس کے بھیس میں اسپتال میں داخل ہوکر چار وینٹی لیٹرس چوری کرنے‌کا‌ انکشاف ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button