سعودی عرب ریاض میٹرو کے لیے عالمی اعزاز، دنیا کے چار بہترین منصوبوں میں شامل

کے این واصف
ریاض مٹرو کو اپنے قیام ہی سے عوامی مقبولیت حاصل کی۔ اس نے شہر کے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک انقلاب بپا کیا۔ تازہ اطلاع کے مطابق اب بجا طور پر ریاض میٹرو کو دنیا کہ چار بہترین و معیاری ٹرانسپورٹ منصوبوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
یہ اعزاز اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والی عالمی اسمارٹ سٹی کانفرنس و نمائش 2026 کے دوران دیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق نمائش میں 68 ممالک سے مجموعی طور پر 533 منصوبوں کو مقابلے میں شامل کیا گیا تھا۔ ریاض میٹرو کو ملنے والی کامیابی جدید و پائیدار سفری نظام کی ترقی میں عالمی سطح پر ملنے والا ثبوت ہے۔
ریاض میٹرو کے وسیع حجم اور جدید ترین تکنیکی معیار کے اعتراف میں نمایاں مقام دیا گیا۔ اسے دنیا کے سب سے جدید عوامی ٹرانسپورٹ منصوبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ عالمی اسمارٹ سٹی کانفرنس و نمائش دنیا بھر میں شہروں کی ترقی اور ان کے مستقبل کی
منصوبہ بندی سے متعلق اہم ترین بین الاقوامی اجتماعات میں شمار ہوتی ہے۔




