این آر آئی

انڈین فورم فارم ایجوکیشن کے زیر اہتمام NEET تمثیلی امتحان کا کامیاب انعقاد

کے این واصف

ریاض۔انڈین فورم فار ایجوکیشن (IFE) اس سال بھی NEET تمثیلی امتحان (2026) اور فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا۔

 

جس کا اہتمام یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر نیٹ امتحان کے لیے طلباء اور میڈیکل کیمپ پر انڈین کمیونٹی کی پر جوش شرکت دیکھی گئی۔

 

فورم میڈیسن میں سیٹ حاصل کرنے کے خواہشمند سعودی میں مقیم ہندوستانی طلباء و طالبات کے لئے پابندی سے ہر سال نیٹ تمثیلی امتحان کا اہتمام کرتا ہے۔ فورم نے اس سال نیٹ امتحان کے ساتھ اس روز یارا اسکول کے احاطہ میں ڈاکٹر ایدریس سلیم خان CEO شفاء کلینک کے تعاون سے ایک فری میڈیکل کیمپ کا بھی اہتمام کیا۔

 

اس میڈیکل کیمپ سے انڈین کمیونٹی، اسٹوڈنٹس اور اساتذہ وغیرہ مستفید ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button