مبارکباد

بیدر کی طالبہ احمدی ناز کی دہم بورڈ امتحان میں شاندار کامیابی

 

بیدر، 23 اپریل (نامہ نگار) کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ اسیسمنٹ بورڈ کے ایس ایس ایل سی 2026 (امتحان-1) کے نتائج میں بیدر کے معروف ڈیوائن ایم اے انگلش ہائی اسکول کی ہونہار طالبہ احمدی ناز بنتِ صحافی محمد علیم الدین، نمائندہ کے بی این ٹائمز روزنامہ گلبرگہ و روزنامہ سالار گلبرگہ نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 589 نمبرات (94.24 فیصد) حاصل کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق احمدی ناز نے انگلش میں 122 نمبرات کے ساتھ A+ گریڈ، ہندی میں 99 (A+)، ریاضی میں 95 (A+)، سائنس میں 96 (A+) اور سماجی سائنس میں 91 (A+) گریڈ حاصل کیے، جبکہ کنڑا میں 86 نمبرات کے ساتھ A گریڈ حاصل کیا۔ اس طرح مجموعی طور پر طالبہ کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی۔

 

پارٹ بی میں بھی طالبہ نے فزیکل اینڈ ہیلتھ ایجوکیشن، اٹیٹیوڈ اینڈ ویلیوز، ورک ایکسپیرینس اور آرٹ ایجوکیشن میں A گریڈ حاصل کیا، جو ان کی ہمہ جہت صلاحیتوں کا مظہر ہے۔مزید یہ کہ احمدی ناز نے اپنے اسکول میں سب سے زیادہ نمبرات حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن (اسکول ٹاپر) حاصل کی ہے، اور ان کے بعد کسی بھی طالب علم نے اس سطح کے نمبرات حاصل نہیں کیے، جس کے باعث وہ واضح طور پر اسکول کی نمبر ون طالبہ قرار پائی ہیں۔تعلیمی حلقوں اور اہلِ خانہ نے اس نمایاں کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طالبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

احمدی ناز کی یہ کامیابی دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک قابلِ تقلید مثال قرار دی جا رہی ہے۔اس موقع پر اساتذہ کرام، والدہ محترمہ کے علاوہ دادا الحاج صوفی محمد ذاکر الدین صاحب نے بھی طالبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسے عمرِ دراز عطا فرمائے، زندگی کے ہر امتحان میں کامیابی و کامرانی نصیب کرے اور ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button