جنرل نیوز

550 واں عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالیؒ

550 واں عرس حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالیؒ

کولم پلی میں 3 نومبر بروز اتوار کو سمینار علمی مذاکرہ کا انعقاد

 

نارائن پیٹ:31 اکتوبر (اردو لیکس) سالانہ 550 واں عرس شریف حضرت مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالیؒ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کے پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں لائی گی۔ 550 واں عرس شریف مخدوم خواجہ سید شاہ احمد قتال حسینی اشرفی جلالی رح کولم پلی ضلع نارائن پیٹ کے موقع پر 3 نومبر بروز اتوار بعد نماز مغرب عطر فشانی بہ مزار’ بعدہ علمی سمینار منعقد ہوگا۔

7نومبر بروز جمعرات صبح 11 بجے تا 2 بجے دن بین مذہبی کانفرنس احاطہ درگاہ شریف میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کی صدارت سید شاہ کلیم اللّٰہ حسینی سجادہ نشین بارگاہ جلالیہ گوگی شریف کریں گے۔ اس موقع پر مولانا ڈاکٹر سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے تفصیلات سے واقف کروایا اور کہا کہ 3 نومبر کو محفل عطر فشانی بہ مزار’ و علمی سمینار منعقد ہوگا۔7 نومبر بروز جمعرات صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے دن بین مذہبی کانفرنس منعقد ہوگی۔ بین مذہبی کانفرنس میں مختلف سیاسی و سماجی مذہبی قائدین کے علاوہ دیگر مذاہب کے پیشواء,سادھو سنت و مشائخین’ علماء شرکت کریں گے۔ اسی روز شام 4 بجے مختلف افتتاحی پروگرامس منعقد ہوں گے۔ جس میں خانقاہ قتالیہ کا افتتاح کا مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ حیدر آباد’ لنگر قتالیہ کا افتتاح سید شاہ یداللہ محمد محمد الحسینی نظام بابا صاحب جانشین بارگاہ حضرت سرکار گنج بخش رح روضہ خرد گلبرگہ شریف’ کریں گے۔ بعدنماز عصر بارگاہ قتالیہؒ میں رسم پرچم کشائی ( پرچم جلالیہ ) کی تقریب منعقد ہوگی جس میں سید شاہ بابر اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھ شریف ودیگر علماء و مشائخ شرکت کریں گے۔ بعد ازاں بلند دروازہ خانقاہ قتالیہ کا افتتاح سید شاہ کلیم اللہ حسینی سجادہ نشین بارگاہ جلالیہ قطب گوگی کریں گے۔ اور بعد نماز مغرب لنگر قتالیہ کا اہتمام رہیگا۔ اور بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء و دستار بندی حفاظ اکرام مدرسہ دارلعلوم اشرفیہ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔جس میں حضرت مولانا سید شاہ تنویر ہاشمی صدر اہلسنت والجماعت بیجاپور’ ڈاکٹر سید شاہ شمیم الدین منعمی سجادہ نشین بارگاہ منعمہ پٹنہ بہار کے علاوہ دیگر علماء و مشائخ شرکت کریں گے۔ 7 نومبر کو افتتاح کمپیوٹر لیاب بدست سید شاہ اشرف رضا حسینی رائچور کریں گے اور اس موقع پر رسم اجرائی کتاب حسینی زیدی سادات کا سفر کربلا تا کولم پلی ہوگی۔ 8 نومبر بروز جمعہ بعد نماز فجر خانقاہ قتالیہ سے جلوس صندل نکالا جائے گا۔ جودرگاہ شریف پہنچے گا جہاں رسم صندل مالی بدست سجادہ نشین نبیرہ حضرت چندا حسینیؒ مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی انجام دیں گے۔ اسی روز شام 4 بجے جلسہ برائے خواتین’ بعد نماز عشاء چراغاں و احاطہ درگاہ میں محفل سماع کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ جس میں رفیق دلدار حیدرآباد ‘ شجاعت نیازی محبوب نگر قوال حصہ لیں گے۔ 9 نومبر بروز ہفتہ صبح 8 بجے محفل قل وتقسیم تبرکات عمل میں آئیں گے۔ عرس شریف کے موقع پر تمام تر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ 550 واں عرس مبارک میں عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گی ہے۔ اس موقع پر سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی مخدوم خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی’ حافظ عبد الکریم’ سابق نائب سرپنچ ویڈیپا ‘ ونکٹیا’ سدرشن’ پرشورام ودیگر موجود تھے۔ ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button