شہر کورٹلہ میں بین الاضلاعی سنجیدہ و مزاحیہ کامیاب مشاعرہ کا انعقاد

شہر کورٹلہ میں بین الاضلاعی سنجیدہ و مزاحیہ کامیاب مشاعرہ کا انعقاد
*کورٹلہ* :- ایم پی پی ایس بنڈہ پلّی اردومیڈیم محلّہ بنڈہ پلّی کورٹلہ میں صدر مدرس جناب عبدالعظیم کی صدارت میں بین الاضلاعی سنجیدہ و مزاحیہ عظیم الشان کامیاب مشاعرہ کا انعقادعمل میں آیا، جناب محمّد شاہدالااحد نائب صدرنشین مجلس بلدیہ کورٹلہ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سےشرکت کی۔ اعزازی مہمانان کی حیثیت سے جناب انور صدیقی نمائندہ روزنامہ راشٹریہ سہارا، جناب محمّد مسیح الدین صدر جامع مسجد کورٹلہ ، جناب محمّد وسیم رکن مجلس بلدیہ کورٹلہ نے شرکت کی ۔
مشاعرہ کا آغاز مفتی عمران صاحب کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ مجلس بلدیہ کورٹلہ وارڈ نمبر 30 کے سابق کونسلر نعت خواں محمّد مظفر احمد سجّو نے نعت شریف سنائی بعد ازاں اظہؔرکورٹلوی نے بھی نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ مشاعرہ میں ممتاز شعراء کرام جناب سیّد جمشید، انجینئر جناب مسیح الدین افسر، جناب عبدالفہیم ماجد (جونئیرگِلّی )، جناب افضل خان افسر، جناب اظہؔرکورٹلوی، جناب ٹپیکل جگتیالی،ڈاکٹر ایم اے قدیر، جناب یوسفِ نرمل،ڈاکٹر عبدلہادی منزّہ نے اپنے کلام بلاغت سے سامعین کو محظوظ کیا۔ڈاکٹر ایم اے قدی



