مبارکباد

تلنگانہ اردو اکیڈمی کی جانب سے معروف صحافی رفیق شاہی کو کارنامہ حیات ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا 

نظام آباد 13 / نومبر ( اردو لیکس) سر زمین شہر نظام آباد کو یہ فخر حاصل ھیکہ حکومت تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت تلنگانہ اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام 11/ نومبر کو ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابو الکلام آزاد مرحوم کے   (136) سالہ یوم پیدائش کے موقع پر رویندرا بھارتی آڈٹیوریم سیف آباد حیدر آباد میں منعقدہ ایک پر اثر تقریب میں جناب طاہر بن حمدان صدر نشین تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ہاتھوں متحدہ ضلع نظام آباد سے وابستہ کہنہ مشق صحافی و ایڈیٹر انچیف ہفتہ وار "للکار” نظام آباد رفیق شاہی (65) سالہ کو ریاستی سطح پر شعبہ اردو صحافت میں گذشتہ (46) سال سے اپنی گراں قدر خدمات انجام دینے پر ” محبوب حسین جگر کارنامہ حیات ایوارڈ ” 2023 کا نذرانہ پیش کیا گیا واضح رہے کہ موصوف کو سابقہ میں مختلف ادبی و فلاحی اداروں کی جانب سے کئی ایوارڈز کے علاوہ تہنت پیش کی گئی

 

جن میں اردو پریس کلب نظام آباد کی جانب سے 15 اگست 2022 کو” کارنامہ حیات ایوارڈ "2022 ,اس طرح 11/ نومبر 2023 کو تلنگانہ اردو جرنلسٹس ایسوسی ایشن حیدرآباد کی جانب سے بہترین اردو جرنلسٹ ایوارڈ 2023 , ادارہ خادمین امت ناندیڑ (مہاراشٹر) کی جانب سے 4 فبروری 2024 کو” آفتاب صحافت ایوارڈ” 2024 ،یونائیٹڈ سوسائٹی جگتیال کی جانب سے 9 نومبر 2024 کو” تلنگانہ ٹیلنٹ اینڈ انساپئریشن ایوارڈ” 2024 قابل ذکر ہیں۔ یہاں اس امر کا انکشاف لازم ہوگا کہ موصوف متحدہ ضلع نظام آباد کئےبابائے صحافت جناب ایم اے رشید مرحوم بانی ایڈیٹر ہفتہ وا”ر للکار "نظام آباد کے منجھلے فرزند ہیں

 

رفیق شاہی کو متحدہ ضلع نظام آبا سطح پر 1986 کے دوران پوسٹ گریجویشن ان جرنلزم کورس کرنے کا پہلا اعزاز حاصل رہا ہے۔ وہ سال 1978 سے شعبہ صحافت سے منسلک ہوگئے بعد ازاں انہوں نے اپنے والد محترم کے 30 جولائی 1995 کو انتقال کے بعد سے آجتک ہفتہ وار "للکار” نظام آباد کی ہر ہفتہ کے دوران بڑی پابندی کے ساتھ اشاعت جاری رکھے ہوئے ہیں اس اثناء میں بعض مقامی اداروں شخصیتوں نے اپنے تاثرات کے ذریعہ یہ پیام دیا کہ حکومت تلنگانہ کی طرف سے متحدہ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے شعبہ اردو صحافت کے صحیح صحافی رفیق شاہی کو "محبوب حسین جگر کارنامہ حیات ایوارڈ 2023” نوازہ گیا جس کے وہ قابل مستحق رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button