ریڈیئنس ہائی اسکول عادل آباد میں "Annual Day 2026” کا شاندار انعقاد، 50 طلبہ نے پارہ عم مکمل کر لیا

عادل آباد۔ 27/ اپریل (اردو لیکس) ریڈیئنس ہائی اسکول ای/ایم، مسعود چوک، عادل آباد میں "Annual Day 2026” کے عنوان سے ایک شاندار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کا جشن منانا تھا۔ اس موقع پر والدین کی کثیر تعداد موجود رہی، جنہوں نے اسکول کی تعلیمی و تربیتی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔
تقریب کا آغاز "سلسبیل پروگرام” سے ہوا، جس میں تقریباً 50 طلبہ نے "پارہ عم” مکمل کیا۔ اس کامیابی پر طلبہ کو اسناد سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
اس کے بعد طلبہ کی جانب سے مختلف ثقافتی، تعلیمی اور تخلیقی پروگرام پیش کیے گئے، جنہوں نے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ یہ پروگرام طلبہ کے اعتماد، صلاحیت اور تربیت کا بہترین مظہر تھے۔
تقریب میں "پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب” بھی منعقد کی گئی، جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
ڈائریکٹر جناب تنویر پاریکھ صاحب نے اپنے خطاب میں "ریڈیئنس حفظ اکیڈمی” کے قیام کا اعلان کیا، جہاں طلبہ کو انگریزی اور ریاضی کے ساتھ حفظِ قرآن کی تعلیم بھی دی جائے گی۔جسمیں حفظ اسکول کی تعلیم کے ساتھ مکمل ہوگا.
اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد الہادی صاحب نے تمام مہمانوں، والدین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پرنسپل محمد حسیب الدین صاحب اور وائس پرنسپل کریم صاحب نے تعلیمی امور سے متعلق اہم رہنمائی فراہم کی۔
"سلسبیل پروگرام” کو مولانا مفتی صادق اسعدی صاحب اور محترمہ سمرین میم نے نہایت عمدہ انداز میں پیش کیا، جس میں طلبہ کو اسناد کے ذریعے مبارکباد پیش کی گئی۔
اس موقع پر مہمانانِ گرامی میں حافظ مجیب الرحمن صاحب، مولانا مہتاب عالم ندوی صاحب، محترمہ ارشاد ضیاء بانو صاحبہ، اقبال فردوس صاحبہ، نجم السحر صاحبہ سمیت دیگر معزز شخصیات شریک رہیں۔
یہ تقریب نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ثابت ہوئی بلکہ اسکول کی تعلیمی و تربیتی کامیابیوں کی روشن مثال بھی پیش کی۔
سالانہ جلسہ کی کامیابی میں محمد عتیق الرحمن صاحب و دیگر اساتذہ نے بھر پور کاوش کی.




