ایس آئی او،حیدرآباد کی جانب سے سمر اسلامک ریزیڈینشل کیمپس 2026 کے پوسٹرز جاری

ایس آئی او،حیدرآباد کی جانب سے سمر اسلامک ریزیڈینشل کیمپس 2026 کے پوسٹرز جاری
طلبہ کی دینی، تعلیمی اور اخلاقی تربیت کے لیے شہرکے مختلف زونس میں چار مراحل میں کیمپس کا اہتمام
اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، (SIO)حیدرآباد سٹی نے سمر اسلامک ریزیڈینشل کیمپس 2026 کے پوسٹرز اتوار کے روز مسجدِ عزیزیہ، مہدی پٹنم میں باضابطہ طور پر جاری کئے۔ان پوسٹرز کی رونمائی برادر عبدالحفیظ (صدر، ایس آئی او، آف انڈیا) نے کی
، جن کے ہمراہ دیگر معزز شخصیات میں جناب اعجاز محی الدین وسیم (صدر کمیٹی مسجدِ عزیزیہ)، جناب اقبال حسین (سکریٹری ادارہ جات، جماعت اسلامی ہند،حلقہ تلنگانہ)، برادرسہیل رضوان (سٹی پریزیڈنٹ، ایس آئی او،حیدرآباد)، مولاناحافظ و قاری عمادالدین مدنی (امام، مسجدِ عزیزیہ)، جناب عبد الرحیم (سکریٹری، مسجدِ عزیزیہ) اور جناب ریاض احمد صوفی (امیرمقامی، جماعت اسلامی ہند، مہدی پٹنم) شامل تھے۔یہ کیمپس حیدرآباد کے مختلف زونس کے لئے چار مراحل میں منعقد کیے جائیں گے۔
پہلا کیمپ 30 اپریل، یکم اور 2 مئی کو ٹولی چوکی علاقہ کے نوجوانوں کے لئے۔ دوسرا کیمپ 12، 13 اور 14 مئی کو بورابنڈہ، لنگم پلی، حفیظ پیٹ، قطب اللہ پور، مانصاحب ٹینک اور بنجارہ ہلز زون۔ تیسرا کیمپ 15، 16 اور 17 مئی کو راجندر نگر، مہدی پٹنم، نامپلی، بہادرپورہ، بندلہ گوڑہ، نانل نگر اور گولکنڈہ زون کے لئے جبکہ چوتھا کیمپ 18، 19 اور 20 مئی کو مغل پورہ، یاقوت پورہ، ملک پیٹ، وادیِ ہدیٰ، عنبرپیٹ، بابا نگر، چارمینار اور جامعہ یونٹ زون کے لئے منعقد کیا جائے گا۔
یہ سمر اسلامک ریزیڈینشل کیمپس 14 سے 25 سال کے طلبہ کی ہمہ جہتی نشوونما کے مقصد سے منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں اسلامی معلومات، سیرت النبی ﷺ، کردار سازی، قیادت کی صلاحیتیں، کیریئر رہنمائی اور شخصیت سازی جیسے اہم موضوعات شامل ہوں گے۔اس پروگرام میں انٹرایکٹو سیشنز، ورکشاپس، مقابلے اور اسپورٹس سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی تاکہ طلبہ کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کو فروغ دیا جا سکے۔
ایس آئی او حیدرآباد طلبہ سے اپیل کرتا ہے کہ وہ بھرپور شرکت کریں اور اس منفرد تعلیمی اور روحانی موقع سے فائدہ اٹھائیں۔مزید تفصیلات کے لئے موبائل نمبر 6303051590پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔



