جنرل نیوز

حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع کا انعقاد۔علمائے کرام کا خطاب

حج بیت اللہ کا سفر کوئی معمولی سفر نہیں بلکہ مشقت کا سفر

حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع کا انعقاد۔علمائے کرام کا خطاب

نظام آباد:27/اپریل (پریس نوٹ)حج سوسائٹی نظام آباد رجسٹرڈ کے زیر اہتمام نظام آباد ضلع کے عازمین حج کیلئے تیسرا اور آخری تربیتی اجتماع کا اے ایم گارڈن فنکشن ہال بابن صاحب پہاڑی نظام آباد میں منعقد کیا گیا۔جس کی صدارت حج سوسائٹی نظام آبادمولانا حافظ شیخ اسماعیل عارفی نے کی۔

 

اس تربیتی اجتماع سے مفتی نظام الدین خطیب و امام جامع مسجد پوچم پاڈ، مفتی رفیق ذاکر اور مفتی رئیس منہاج نے شرکت کرتے ہوئے مناسک حج و عمرہ کے فرائض کی ادائیگی، سنت کی پیروی کرنے، واجبات کو ادا کرنے اور سفر حج کے دورا ن پیش آنے والے مسائل ومشکلات کا سامناکرنے کی تلقین کی اور کہاکہ حج بیت اللہ کا سفر کوئی معمولی سفر نہیں بلکہ مشقت کا سفر ہے۔علمائے دین نے کہاکہ جتنا یقین اللہ کی ذات پر ہوگا اتنا ہی دعاؤں کی قبولیت میں اثر ہوگا۔ حج سوسائٹی نظام آباد سکریٹری محمد نصیر الدین نے جاریہ سال حج کی ادائیگی کے سلسلہ میں حکومت ہند اور سعودی حکومت کی جانب سے قوانین میں تبدیلیوں کے قوی امکانات ہیں جس کی2تا3دن میں وضاحت ہوجائے گی جس پر عمل کرنا ہر ایک عازمین حج پر لازم ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہر ایک عازمین حج کو نسک شناختی کارڈ جاری کیاجائے گا

 

جس کو ہمیشہ گلے میں رکھنا ہوگا بصورت کسی بھی فرائض کی ادائیگی میں سعودی حکمران رکاوٹ پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سودی حکمران عازمین حج کو قیام کی سہولت فراہم کررہی ہے جبکہ عازمین حج کو پکوان کرنے کی ہرگز اجازت نہیں رہے گی انہیں کسی ہوٹل میں کھانا ہوگا۔ یا کیٹرنگ کی سہولت سے استفادہ کرنا ہوگا جس کیلئے ہر ایک عازمین حج کو رقم کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ اس موقع پر مفتی رئیس منہاج نے عازمین حج کے مختلف کئے گئے سوالات کا تفصیلی طورپر اطمینان بخش جواب دیتے ہوئے شک و شبہات کو دور کیا۔

 

اس پروگرام میں محمد وسیم احمد خان نے عازمین حج کو کسی بھی معاملات میں جانکاری حاصل کرنا ہوتو ربط پیدا کرنے کی خواہش کی اور کہاکہ نظام آباد ضلع کے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ 4/مئی سے 21/مئی تک پروازیں روانہ ہوں گی۔ محمد افضل الدین نے حج سوسائٹی نظام آباد کی گذشتہ 30سالوں سے کی جارہی بے لوث خدمات و کارکردگی کا احاطہ کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا اور عازمین حج سے دعا کی اپیل کی اور شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں صدر حج سوسائٹی مولانا شیخ اسماعیل عارفی کی دعا پر تربیتی اجتماع کا اختتام عمل میں آیا۔ بعد ازاں نماز ظہر ادا کی گئی اور تمام عازمین حج اور شرکاء کیلئے ظہرانہ کا نظم کیا گیا۔

 

اس تربیتی اجتماع میں حج سوسائٹی نائب صدر محمد اظہر فاروقی، مولانا سید سمیع اللہ، حافظ مظہر، محمد حامد علی،محمد صدیق،محمدعبدالحمید،مولانا قدیر حسامی، سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم، محمد قمرموظف ایکسٹنشن آفیسر محکمہ اگریکلچر، ڈاکٹر سلیم معصوم، شیخ اسماعیل، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان کے علاوہ کثیر تعداد میں عازمین حج و عازمات نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button