تلنگانہ
اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بی جے پی میں شمولیت – تلنگانہ بی جے پی کے دفتر میں تقریب

تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر رام چندر راؤ نے کہا ہے کہ آج ریاستی پارٹی دفتر میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والی متعدد افراد نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
انہوں نے بتایا کہ نئے اراکین کو پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر باضابطہ طور پر خیرمقدم کیا گیا۔ رام چندر راؤ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی اور ملک کی تعمیر کے عمل میں حصہ لینے کے لیے سماج کے تمام طبقات آگے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے افراد کی بڑی تعداد میں بی جے پی میں شمولیت “سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس” کے نظریہ پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ملک کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔




