نیشنل

نوجوان عالم دین مولانا توصیف رضا مظہری کی مشتبہ موت پر اترپردیش کی بریلی پولیس کا وضاحتی بیان

اتر پردیش کی بریلی پولیس نے بہار کے نوجوان عالم دین مولانا توصیف رضا مظہری کی مشتبہ موت پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ پولیس کے مطابق 27 اپریل 2026 کی صبح 7:25 بجے پالپور پھاٹک، تھانہ کینٹ بریلی کے علاقے میں ریلوے لائن کے قریب ایک لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور متوفی کی شناخت توصیف رضا ولد عبدالحسین، ساکن کشن گنج (بہار) کے طور پر کی گئی۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے موبائل فون کے ذریعے اہل خانہ اور مقامی کنٹریکٹر سے رابطہ کیا گیا۔ ضروری قانونی کارروائی (پنچنامہ) مکمل کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا اور بعد ازاں اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

 

بیان کے مطابق، ابتدائی طور پر گھر والوں کو یہ واقعہ ٹرین سے گرنے کا حادثہ محسوس ہوا، تاہم 30 اپریل کو انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ متوفی کو ٹرین میں مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے کہا ہے کہ گھر والوں سے بات چیت جاری ہے اور تحریری شکایت موصول ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button