تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے حلف لے لیا _ اکبرالدین اویسی کے ہاتھوں حلف نہ لینے کا کیا تھا اعلان

حیدرآباد _ 14 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کے 8 ارکان نے اسمبلی میں حلف لے لیا۔ گوشہ محل کے ایم ایل اے ملعون راجا سنگھ، کاماریڈی کے ایم ایل اے وینکٹ رامنا ریڈی، عادل آباد کے ایم ایل اے پائل شنکر، نرمل ایم ایل اے ایلیٹی مہیشور ریڈی، سر پور ایم ایل اے ہریش بابو، مدھول ایم ایل اے رام راؤ پوار پاٹل اور آرمور کے ایم ایل اے پیڈی راکیش ریڈی کو اسپیکر گڈم پرساد کمار نے حلف دلایا۔

 

10 دسمبر کو 101 ایم ایل ایز نے حلف لیا تھا چونکہ ایم آئی ایم کے ایم ایل اے اکبر الدین پروٹیم اسپیکر تھے اس لیے بی جے پی کے ایم ایل ایز نے ان کے ہاتھوں حلف نہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔ آج اسمبلی میں گڈم پرساد کمار کے اسپیکر منتخب ہونے کے بعد بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے ان کے ہاتھوں حلف لیا

قبل ازیں آج صبح میں عبوری اسپیکر کی حیثیت سے جناب اکبر الدین اویسی نے بی آر ایس  اور کانگریس کے چند ارکان کو  حلف دلایا ۔ ان میں بی آر ایس کے ورکنگ صدر تارک راماراو ، وزیر عمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی،وزیر سیول سپلائیز اتم کمار ریڈی، سابق وزیر کڈیم سری ہری، ایم ایل اے پدما راؤ گوڈ، پاڈی کوشک ریڈی، کتہ پربھاکر ریڈی اور پلا راجیشور ریڈی شامل ہیں واضح رہے کہ تارک راماراو نے ارکان اسمبلی کو حلف دلانے کے پہلے دن اپنے والد و سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی سرجری کے باعث اسمبلی حاضر نہیں ہو سکے تھے ۔اسی طرح بی آر ایس اور کانگریس پارٹی کے نو منتخب ارکان بھی کونسل اور پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی نہیں ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان ارکان نے اسمبلی میں حلف نہیں لیا

متعلقہ خبریں

Back to top button