"ون نیشن ون الیکشن” کے خلاف کیرالہ اسمبلی میں قرار داد منظور

نئی دہلی: کیرالہ اسمبلی نے مرکزی حکومت کی طرف سے رام ناتھ کوئیند کمیٹی کی ایک ملک ایک چناؤ کے لیے کی گئی سفارشات پر احتجاج درج کروایا اور ایوان میں اس کے اختلاف متفقہ طور پر قردار بھی منظور کی گئی۔
ریاست کے چیف منسٹر پنا رائی وجین کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ریاستی مقننہ امور کے وزیر ایم بی راجیش نے اسمبلی کے طریقہ کار کے قاعدے 118 کے تحت تحریک پیش کی اور ایک ملک ایک انتخاب کو غیر جمہوری اور غیر آئینی قرار دیا۔ واضح رہے کہ 140 رکنی اسمبلی میں نہ تو بی جے پی اور نہ ہی بی جے پی کی قیادت والی انڈیا اتحاد کی کسی پارٹی کے پاس ایک بھی رکن اسمبلی ہے اس لیے پہلے سے یقینی تھا کہ اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا جائے گا۔ قرارداد پیش کرتے ہوئے ریاستی وزیر راجیش نے کہا کہ اگر ایسی کوشش حقیقت بن جاتی ہے تو اس سے ہندوستان کا وفاقی ڈھانچہ کمزور ہوگا
اور ملک کی متنوع پارلمانی جمہوریت سے سمجھوتہ ہوگ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئیند کمیٹی کی رپورٹ میں اخراجات کو کم کرنے کا ذکر ہے، انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے کے اور بھی طریقے ہیں یہ اقدام اقتدار کو مرکزی بنانے کی کوشش ہے جو آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایجنڈہ ہے۔