اسپشل اسٹوری

سابق سرپنچ کریم بھائی نے بھتیجے کی شادی میں کرنسی نوٹوں کی بارش کردی _ ویڈیو دیکھیں

احمدآباد _ 19 فروری ( اردولیکس ڈیسک) گجرات میں ایک سابق سرپنچ کے بھتیجے کی شادی میں دلہے کے گھر والوں نے نوٹوں کی بارش کردی ۔ مقامی لوگ ہوا میں اڑنے والے کرنسی نوٹوں کو حاصل کے لیے کود پڑے۔

 

یہ واقعہ حال ہی میں مہسانہ ضلع کے کڑی تعلقہ میں پیش آیا۔ یہ ویڈیو گزشتہ تین دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔عمارت کی  چھت اور ٹیرس پر موجود چند افراد 10 روپے 200 روپے اور  500 کے نوٹ ہوا میں پھینکے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیچے موجود تمام لوگ اسے  لینے کے لیے اچھل پڑے ۔عوام ایک دوسرے کو دھکے دیتے ہوئے  نوٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سابق سرپنچ کریم بھائی دادو بھائی جادھو کے بھتیجے رزاق کی شادی کے دوران پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رزاق ان کے خاندان میں اکلوتا لڑکا ہے  اسی لیے انہوں نے یہ حرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button