نیشنل

سوشل میڈیا ریلس کا جنون، کم عمر لڑکوں کی جان پر بن آئی۔ رات بھر واٹر ٹینک پر پھنسے رہے

نئی دہلی: سوشل میڈیا کیلئے ریلز بنانے کے شوق میں کچھ نابالغ لڑکوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔ ریلز بنانے کے لیے وہ ایک پرانے واٹر ٹینک پر چڑھ گئے اور تقریباً 16 گھنٹوں تک وہیں پھنسے رہے۔

 

اس دوران بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے موقع پر پہنچ کر انہیں بحفاظت نیچے اتارا۔یہ واقعہ اتر پردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں پیش آیا۔ ہفتہ کی دوپہر پانچ نابالغ لڑکے ریلز بنانے کے لیے ایک پرانے واٹر ٹینک پر چڑھ گئے۔ اسی دوران ٹینک کی سیڑھی ٹوٹ گئی

 

جس کے باعث تین لڑکے نیچے گر گئے۔ ان میں سے ایک کی موت ہو گئی جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ باقی دو لڑکے ٹینک پر ہی پھنسے رہ گئے۔انہیں بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کوششیں کیں مگر بارش اور رات ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کامیاب نہ ہو سکا

 

جس کے باعث متاثرہ لڑکوں کو پوری رات وہیں گزارنی پڑی۔ بعد میں ریاستی حکام کی درخواست پر اتوار کی صبح سویرے سنٹرل ایئر کمانڈ سے تعلق رکھنے والے بھارتی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے کارروائی کی۔

 

تقریباً 15 منٹ کی کوشش کے بعد ٹینک پر پھنسے لڑکوں کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button