جرائم و حادثات
تلنگانہ کے کاماریڈی میں آدھی رات کو بھیانک آگ لگنے کا واقعہ، 23 دکانیں جل کر خاک، لاکھوں کا نقصان
کاماریڈی: تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع ہیڈکوارٹر کے پرانے بس اسٹینڈ کے قریب اندرا گاندھی چوک کے سامنے واقع دکانوں میں آدھی رات تقریباً ایک بجے خوفناک آگ لگ گئی، جس کے نتیجہ میں 23 دکانیں جل کر خاک ہوگئیں۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ حکام اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا یہ حادثاتی آگ تھی یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے۔ ابتدائی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دکانوں کے قریب کچرا جلانے کے باعث آگ ٹرانسفارمر تک پہنچی اور تیزی سے پھیل گئی۔
متاثرہ افراد کے مطابق اس حادثے میں تقریباً 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ میونسپل چیئرپرسن اپّا اوما رانی موقع پر پہنچ کر متاثرین کو تسلی دی اور متعلقہ حکام سے بات چیت کے بعد مالی امداد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔



