یہ صرف بنڈی سنجے کا ذاتی اور خاندانی معاملہ ہے، اسے پارٹی سے جوڑنا درست نہیں : تلنگانہ بی جے پی کے صدر رام چندر راو
مرکزی وزیر بنڈی سنجے کے بیٹے بھگیرتھ کے خلاف درج مقدمے کے معاملے پر تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر این. رام چندر راؤ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس تنازعہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے
۔ پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بھگیرتھ معاملے پر کہا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں اور اس کیس میں قانون اپنا کام خود کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اصل میں کیا ہوا ہے اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔ اس تنازعہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کی گئی .
رام چندر راؤ نے کہا کہ یہ صرف بنڈی سنجے کا ذاتی اور خاندانی معاملہ ہے، اسے پارٹی سے جوڑنا درست نہیں۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ اگر بنڈی سنجے کے گھر والوں کی کوئی بھی مداخلت ثابت ہوتی ہے تو اس پر مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہییں۔ ان کے مطابق پولیس کو تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر کے حقیقت سامنے لانی چاہیے۔



