انٹر نیشنل

رن وے پر نوجوان طیارے کے انجن میں پھنس گیا، مسافروں میں چیخ و پکار

امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں واقع ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہولناک حادثہ پیش آیا، جہاں رن وے عبور کرنے کی کوشش کرنے والا ایک شخص طیارے کے انجن میں کھنچ کر ہلاک ہوگیا۔

 

اطلاعات کے مطابق فرنٹیئر ایئرلائنز کا ایک بھاری بھرکم ایئربس اے-321 طیارہ ٹیک آف کی تیاری میں تھا کہ اسی دوران ایک شخص اچانک حفاظتی باڑ پھلانگ کر رن وے کے انتہائی قریب پہنچ گیا۔ جیسے ہی طیارہ تیزی سے آگے بڑھا، اس کا انجن مذکورہ شخص کو اندر کھینچ لے گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

 

حادثے کے بعد اس شخص کے جسم کا اوپری حصہ انجن میں پھنس گیا جبکہ انجن سے اچانک آگ کے شعلے اور دھواں نکلنے لگا۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثے کے وقت طیارہ تقریباً 139 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ رہا تھا۔

 

طیارے میں سوار مسافروں نے انجن سے انسانی ٹانگیں لٹکتی دیکھیں تو شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ انجن سے زور دار آوازیں اور آگ کے شعلے نکلنے پر پائلٹ نے فوری طور پر ٹیک آف روک دیا۔ بعد ازاں تمام مسافروں اور عملے کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button