سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کی جانب سے مجرمانہ مقدمات حل کرنے میں تکنیکی معاونت اور پیشہ وارنہ تعاون فراہم کرنے پر محمد ابراہیم کو سند کا اعزاز
سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کی جانب سے مجرمانہ مقدمات حل کرنے میں تکنیکی معاونت اور پیشہ وارنہ تعاون فراہم کرنے پر محمد ابراہیم عرف”وججو” کو تعریفی سند کا اعزاز
کاماریڈی (سیدکوثرعلی کی رپورٹ) 12 مئی 2026: Cyberabad Police Commissionerate کی جانب سے تکنیکی شعبہ میں نمایاں خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں محمد ابراہیم المعروف وججو اور پوری ٹیم کو ایک تعریفی سند پیش کی گئی۔یہ اعزاز کئی اہم مجرمانہ تحقیقات میں تکنیکی معاونت اور پیشہ ورانہ تعاون فراہم کرنے پر دیا گیا
۔ پولیس حکام نے کہا کہ ٹیم کی مہارت، بروقت تعاون اور مسلسل کوششوں نے کئی اہم مجرمانہ مقدمات کو حل کرنے میں تفتیشی ٹیم کی مدد کی۔تقریب کے دوران اعلیٰ پولیس افسران نے ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ان کا تعاون اور انصاف کے نظام کو مضبوط بنانے میں ان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
یہ اعزاز ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیت، لگن اور قانون و انصاف کے قیام کے لیے مسلسل خدمات کا مظہر ہے واضح رہے کہ محمد ابراہیم محمد علی شبیر حکومتی مشیر تلنگانہ کے حقیقی بھتیجے ہوتے ہیں انھیں اعزاز سے نوازے جانے پر کاماریڈی کے نوجوانوں میں مسرت کی لہر دیکھی جارہی ہے اور مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے



