تلنگانہ

تلنگانہ میں آگ برسا رہا سورج – 7 اضلاع میں 24مئی تک رہے گی جھلسا دینے والی گرمی

تلنگانہ میں سورج آگ برسانے لگا ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت 41 سے 46 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کررہا ہے، جس کے باعث عوام شدید گرمی اور حبس سے پریشان ہیں۔شدید گرمی اور لُو کے پیش نظر محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ریاست کے سات اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے

 

۔ عادل آباد، منچریال، کمرم بھیم آصف آباد ؛جگتیال، راجنا سرسلہ، نرمل اور نظام آباد اضلاع کے عوام کو آئندہ چار دن انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 19 مئی سے 24 مئی کے دوران ان اضلاع میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے

 

۔شدید لُو کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ صبح 10:30 بجے سے شام 4 بجے تک گرمی کی شدت انتہائی زیادہ رہے گی، اس لیے عوام ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button