نیشنل

گایوں کی عمر کا ثبوت دو – بنگال میں بی جے پی رکن اسمبلی ریکھا نے گایوں کے برتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا

کولکتہ : مغربی بنگال میں بی جے پی رکن اسمبلی ریکھا پاترا کی جانب سے گائے لے جانے والی ایک گاڑی کو روک کر ان کے ’’برتھ سرٹیفکیٹ‘‘ طلب کرنے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ اس واقعہ پر سیاسی حلقوں میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق ریکھا پاترا نے  ہنگل گنج علاقے میں گایوں کو لے جانے والی گاڑی کو روک لیا اور جانوروں کو نیچے اتار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ذبح خانوں تک گایوں کی منتقلی کے لئے ان کی عمر 14 سال سے زائد ہونا ضروری ہے، لہٰذا ان کے پیدائشی سرٹیفکیٹس دکھائے جائیں۔

 

ریکھا پاترا نے دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت نے ذبح خانوں کو منتقل کئے جانے والے مویشیوں کے تعلق سے سخت قواعد نافذ کیے ہیں۔

 

دوسری جانب ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کنال گھوش نے اس معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر ماضی میں کسی ’’ڈبل انجن‘‘ بی جے پی حکومت والی ریاست میں گایوں کے ایسے سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہوں تو وہ عوام کے سامنے پیش کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button