نیشنل

ویج بریانی میں چکن کے ٹکڑے سویگی کے ایم ڈی اور عملہ کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

حیدرآباد: ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیشن کے احکامات پر عمل نہ کرنے پر کمیشن نے سویگی ایپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور عملے کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرنول سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے

 

گزشتہ سال دسمبر میں سویگی ایپ کے ذریعے مقامی نیو اپسرا ہوٹل سے ویج بریانی آرڈر کی تھی مگر اس میں چکن کے ٹکڑے نکلنے پر صارف پریشان ہوگیا اور اس نے ڈسٹرکٹ کنزیومر کمیشن میں شکایت درج کروائی۔دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد کمیشن نے گزشتہ سال 31 دسمبر کو حکم دیا کہ

 

سویگی انتظامیہ اور دیگر فریق شکایت کنندہ کو 50 ہزار روپے ہرجانے کے طور پر اور مزید 5 ہزار روپے عدالتی اخراجات کے طور پر ادا کریں۔چونکہ سویگی انتظامیہ نے کمیشن کے احکامات پر عمل نہیں کیا اس لیے کمیشن نے کئی بار نوٹس جاری کیے۔ جمعرات کو شخصی طور پر پیش ہونے کے نوٹس کے باوجود جواب نہ دینے پر کمیشن نے

 

سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے بنگلورو میں موجود سویگی کے ایم ڈی، اسسٹنٹ وائس پریسیڈنٹ،ہوٹل کے مینیجر کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے جبکہ کیس کی اگلی سماعت 22 جون تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button