تلنگانہ

بی آر ایس کے اقتدار میں آتے ہی ” فیوچر سٹی” منسوخ: ہریش راو

حیدرآباد: سابق وزیر ہریش راو نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس حکومت “فیوچر سٹی” کے نام پر رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کر رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت اقتدار میں آتے ہی فیوچر سٹی منصوبے کو سو فیصد منسوخ کر دے گی۔ بیرونِ ملک دورے پر موجود ہریش راؤ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزارتِ ماحولیات نے صرف فارما سٹی کو ہی منظوری دی ہے۔

 

انہوں نے وضاحت کی کہ منصوبے میں 75 فیصد حصہ فارما سٹی کے لیے اور باقی 25 فیصد دیگر سرگرمیوں کے لیے مختص کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button