شیر کا حملہ 4 خواتین ہلاک۔ مہاراشٹرا کے جنگلات میں واقعہ

ممبئی: جنگل میں بیڑی کے پتے لانے کیلئے گئی ہوئِ چار خواتین پر ایک ہی وقت میں شیر نے حملہ کر کے انہیں ہلاک کر دیا۔ یہ خوفناک واقعہ جمعہ کی صبح مہاراشٹر ا کے ضلع چندرپور کے گنجےواہی جنگلاتی علاقے میں پیش آیا۔
اس واقعے کے بعد سندھواہی تعلقہ کے دیہی علاقوں کے لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔صبح کے وقت بڑی تعداد میں دیہاتی خشک بیڑی کے پتے جمع کرنے کے لیے جنگل میں جاتے ہیں جو وہاں ایک عام بات ہے۔ جمعہ کی صبح بھی گنجےواہی علاقے کی کچھ خواتین جنگل گئی تھیں۔
تقریباً صبح 8 بجے ایک شیر نے گھات لگا کر ان پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں چاروں خواتین موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔مرنے والی خواتین کی شناخت کوودوبائی داداجی موہرلے، انوبائی داداجی موہرلے، سنگیتا سنتوش چودھری، اور سنیتا کوشک موہرلے کے طور پر ہوئی ہے۔
ان کی عمر 33 سے 45 سال کے درمیان تھیں۔اس واقعے کے بعد جنگلاتی علاقے کے اطراف کے دیہاتوں میں شدید خوف پھیل گیا ہے۔ فاریسٹ رینج آفیسر انجلی ساینکر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔شیر کے حملے میں چار خواتین
کی موت پر دیہاتیوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔



