دہلی میں گائے، بچھڑا، اونٹ کی قربانی مکمل طور پر غیرقانونی – خلاف وزری پر فوجداری مقدمہ درج کرنے وزیر کپل مشرا کا انتباہ
دہلی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر نئی رہنمایانہ ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گائے، بچھڑا، اونٹ اور دیگر ممنوعہ جانوروں کی قربانی مکمل طور پر غیرقانونی ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ اس بات کی اطلاع ریاستی وزیر کپل مشرا نے میڈیا کو جاری بیان میں دی .
انھوں نے کہا کہ جاری کردہ گائیڈلائنس کے مطابق عوامی مقامات، گلیوں اور سڑکوں پر قربانی کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ کھلے مقامات پر قربانی کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیر نے یہ بھی واضح کیا کہ قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں نالیوں، سیور لائنوں یا عوامی مقامات پر پھینکنا مکمل طور پر ممنوع ہے۔ صرف منظور شدہ اور قانونی مقامات پر ہی قربانی انجام دی جاسکے گی۔
دہلی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان ہدایات کی خلاف ورزی نظر آئے تو فوری طور پر پولیس یا دہلی حکومت کے محکمہ ترقیات کو اطلاع دی جائے۔



