انٹر نیشنل

امریکہ کا گرین کارڈ قانون سخت – مگر کچھ تارکینِ وطن کو بڑی راحت مل گئی

امریکہ میں گرین کارڈ حاصل کرنے کے خواہشمند عارضی تارکینِ وطن کے لیے نئی پالیسی پر وضاحت سامنے آئی ہے۔ امریکی شہریت و امیگریشن سروس (USCIS) نے کہا ہے کہ مستقل رہائشی حق (گرین کارڈ) کے لیے درخواست دینے والے بیشتر افراد کو اب اپنے آبائی ملک واپس جاکر درخواست دینی ہوگی، تاہم یہ اصول سب پر لاگو نہیں ہوگا۔

 

یو ایس سی آئی ایس کے ترجمان جیک کاہلر کے مطابق ایسے تارکینِ وطن کو اس قانون سے استثنا دیا جائے گا، جن سے امریکہ کے قومی یا معاشی مفادات وابستہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی درخواست گزار سے امریکہ کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہو تو اس کی درخواست موجودہ قوانین کے تحت ہی امریکہ میں رہتے ہوئے زیرِ غور لائی جاسکتی ہے، جبکہ دیگر افراد کو اپنے وطن واپس جاکر درخواست دینا ہوگی۔

 

ترجمان نے مزید بتایا کہ غیر معمولی حالات میں ہی خصوصی رعایت دی جائے گی۔ رعایت کے خواہشمند افراد کی تمام دستاویزات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نئے قوانین سے امیگریشن نظام کے غلط استعمال اور قانونی خامیوں سے فائدہ اٹھانے کے امکانات کم ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button