جرائم و حادثات

بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں واردات

حیدرآباد: خاندانی تنازعہ جان لیوا ثابت ہوا جب ایک شخص نے اتوار کی شب رین بازار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر اپنے بڑے بھائی کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق امن نگر کے ساکن محمد رزاق (62)

 

اور آشا بیگم (56) کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ بیٹیاں شادی شدہ ہیں جبکہ دونوں بیٹے محمد حبیب پاشا عرف سمیر (25) اور محمد فاروق پاشا عرف چھوٹو بابا (22) ایک بیکری میں کام کرتے ہیں۔خاندان کے افراد نے پولیس کو بتایا کہ حبیب

 

پاشا حالیہ دنوں میں اکثر نشہ کی حالت میں گھر واپس آتا تھا اور اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ بدسلوکی کرتا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ فاروق پاشا نے اپنے بڑے بھائی کے رویہ پر کئی مرتبہ اسے سمجھانے اور روکنے کی کوشش کی تھی، جس کے

 

باعث دونوں بھائیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھی۔اتوار کی شب ایک بار پھر اس وقت گھر میں شدید جھگڑا شروع ہوگیا جب حبیب پاشا نے مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں گھر والوں کے ساتھ بدزبانی کی۔ اسی دوران طیش میں آکر

 

فاروق پاشا نے مبینہ طور پر اپنے بھائی پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور موقع پر ہی فوت ہوگیا۔اطلاع ملنے پر رین بازار پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے تاحال اس معاملہ میں ملزم

 

کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم نے خود کو پولیس کے حوالہ کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button