جنرل نیوز

سینئر ایڈوکیٹ کے بہیمانہ قتل کے خلاف کریم نگر بار اسوسی ایشن کا احتجاج، عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ۔ وکلاء کے قانونی تحفظ کا مطالبہ

کریم نگر، 25 مئی: کریم نگر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے آج بروز پیر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے عدالت کے روبرو احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ احتجاج میں شریک وکلاء نے وکلاء کے تحفظ، قانونی حقوق اور محفوظ پیشہ ورانہ ماحول کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاج حیدرآباد کے وکیل خواجہ معیز الدین کے مبینہ طور پر منصوبہ بند انداز میں کار سے ٹکرا کر نہایت افسوسناک اور سفاکانہ قتل کے خلاف کیا گیا۔

 

وکلاء نے اس واقعہ کو صرف ایک فرد کا قتل نہیں بلکہ قانون انصاف اور وکالت کے وقار پر حملہ قرار دیا۔ اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے صدر گڈم لکشمن نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کو فوری گرفتار کرتے ہوئے سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے حکومت سے وکلاء کے تحفظ کے لیے ایڈوکیٹ پروٹیکشن قانون کو مؤثر انداز میں

 

نافذ کرنے اور وکلاء کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران قانونی و جسمانی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی دستور ہر شہری کو حقِ حیات، تحفظ اور انصاف تک رسائی فراہم کرتا ہے، اور وکلاء چونکہ عدالتی نظام کا بنیادی ستون ہیں، اس لیے انہیں خوف و ہراس سے آزاد ماحول میں خدمات انجام دینے کا حق حاصل ہے۔

 

کسی وکیل پر حملہ دراصل انصاف کی فراہمی کے عمل کو متاثر کرنے کے مترادف ہے۔ بعد ازاں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری چندرپاٹی کرن کمار نے کہا کہ اگر کسی پیشے کو مناسب تحفظ درکار ہے تو وہ وکالت کا پیشہ ہے، کیونکہ وکلاء اکثر حساس اور عوامی مفاد سے متعلق معاملات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے وکلاء کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات، فوری قانونی امداد اور حملوں کے معاملات میں

 

تیز رفتار تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اڈوکیٹ شیخ باری نے مرحوم کے فرزند اڈوکیٹ فرحان سے فون پر بات کرتے ہوئے رانج و غم اظہار کیا اور تیقن دیا تمام اڈوکیٹ اس وقت متحرک ہے اور مزید کروائی میں بھی تعاون کرتے ہو انکے ساتھ کھڑا رہیں گے۔ واضح رہےکہ ( APCR) اے پی سی آر کریم نگر یونٹ نے بھی کہا کہ اس طرح کے حملوں کے ذریعے انصاف کو دبانے اور مجرمانہ نظام کو بڑھاوا دینے کی سازشیں قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت شہید خواجہ معزز الدین اور ان اہل خانہ کے ساتھ انصاف کرتےہوئے ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

 

احتجاجی پروگرام میں سابق صدر کے ناگا راجو، ای سی ممبران بی۔ شیو کمار، ایس۔ دیوا کشن، انورادھا، بیجنکی سری کانت، بھوما چاری، جی۔ ستیام، سی۔ رمیش، کے۔ شنکر، ایچ۔ چکر دھر، بھاسکر راج شیکھر، ٹی۔ سریش، جی۔ مدھو، بی۔ سمپت، سی ایچ۔ ویرا سوامی، شیخ باری سمیت سینئر و جونیئر وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مقتول وکیل کے اہلِ خانہ کو فوری انصاف فراہم کیا جائے، خاطیوں کو عبرتناک سزا دی جائے اور وکلاء کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button