جنرل نیوز

روزنامہ منصف کے سینیئر کمپیوٹر آپریٹر جناب عبدالقادر مرحوم سپرد لحد

حیدرآباد 28 نومبر (محمد حسام الدین ریاض) روزنامہ منصف حیدرآباد کے سینیئر کمپیوٹر آپریٹر جناب عبدالقادر جن کا جمعہ 27 نومبر کی شب انتقال ہو گیا نماز جنازہ ہفتہ 28 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد ,حضارم واحد کالونی یا قوت میں ادا کی گئی۔

 

نماز جنازہ حضرت مولانا ارشد قاسمی سکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت نے پڑھائی تدفین قبرستان سلطان دائرہ چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی فاتحہ سیوم اتوار 29- نومبر کو بعد نماز عصر مسجد حضارم واحد کالونی یا قوت پورہ میں مقرر ہے۔ جناب عبدالقادر انتہائی منکسر المزاج اور خاموش طبیعت وہ با مروت انسان تھے ہر ایک سے خوش اخلاقی سے پیش آنا ان کا خاص وصف تھا۔

 

اسی لیے وہ صحافتی برادری میں بڑی ہی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے روزنامہ منصف سے قبل وہ روزنامہ رہنمائے دکن سے بھی کافی عرصے تک وابستہ رہے دو دن قبل بھی انہوں نے ڈیوٹی انجام دی جمعرات 26 نومبر کو اچانک ان کی طبیعت بگڑ جانے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور دوسرے ہی دن جمعہ 26 نومبر کو ان کا انتقال ہو گیا ان کے انتقال اطلاع ملنے پر اظہار رنج کرنے والوں اور نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں

 

ایڈیٹر روزنامہ منصف جناب محمد عبدالجلیل ‘اسوسی ایٹ ایڈیٹر روزنامہ منصف جناب اطہر معین’ سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا جناب ایم اے ماجد ‘چیف ایڈیٹر ہفت روزہ گواہ ڈاکٹر فاضل حسین پرویز’ جناب محمد شہاب الدین حامد ہاشمی ‘ڈاکٹر سید مشتاق علی صدر انجمن فلاح معاشرہ’ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد ایڈوکیٹ’ سینیئر صحافی جناب محمد بشیر الدین’سینیئر صحافی جناب مجیب الاعلی’ سینیئر صحافی جناب سلطان جمیل’ سینیئر صحافی جناب مصطفی محسن

 

سینیئر صحافی جناب سلطان محی الدین’ جناب سراج فرید سینیئر صحافی’ جناب راشد جمیل کے علاوہ اسٹاف روزنامہ منصف جناب حبیب قادری’ جناب حسن مخدومی’ جناب محمد حاجی ‘جناب عبدالرحمن العمودی کے علاوہ جنرل مینیجر روزنامہ سیاست جناب میر شجاعت علی ‘سینیئر صحافی جناب سید خلیل قادری’ سینیئر صحافی جناب محمد ریاض احمد’ سینیئر صحافی اکبر علی خان احسن کے علاوہ اسٹاف سیاست جناب محمد یونس علی کمپیوٹر سیکشن انچارج ‘جناب محمد محتشم علی بشارت ‘جناب محمد وقار الدین ‘جناب میر داور علی اشفاق کے

 

سابق ملازمین سیاست جناب محمد عتیق علی وجناب محمد حمید الدین ندیم کے علاوہ روزنامہ اعتماد کے کمپیوٹر سیکشن انچارج جناب سید غلام ربانی’ اسٹاف اعتماد جناب سید عبدالحفیظ’ جناب محمد صدیق کے علاوہ سینیئر صحافی و چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ترکش جناب محمد طاہر رومانی ‘ جناب محمد مظفر علی ندوی ‘ سینیئر صحافی جناب محمد حسام الدین ریاض ‘سینیئر صحافی جناب سید منصور علی انچارج روز نامہ رہنمائے دکن ‘سینیئر صحافی جناب مقبول اننا’جناب محمد فاروق (ساکشی)’جناب محمد شفییع قادری سینیئر صحافی ‘جناب محمد مسیح الدین سینیئر صحافی ‘جناب صابر سلفی سینیئر صحافی’ جناب مجاہد محی الدین گواہ’جناب صابر سلفی

 

جناب محمد فیاض الدین’ جناب محمد معروف احمد’ جناب ارشد ایوب’ جناب ماجد عمران ‘جناب شیخ محی الدین کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا سے سے تعلق رکھنے والے دیگر صحافیوں اور دیگر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم جناب عبدالقادر کے پس ماندگان سے اظہار تعزیت کیا

 

مزید تفصیلات کے لیے عبدالمقیت کے فون

7075619627

پر یا

9963141727

پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button