جنرل نیوز

رہبر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خانہ پور میں ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم

خانہ پور/ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے مستقر خانہ پور کے دارالعلوم صدیقیہ کے احاطہ میں رہبر فاؤنڈیشن کی جانب سے صفا بیت المال شاخ خانہ پور کی نگرانی میں رہبر فاؤنڈیشن کا ایک وفد خانہ پور پہنچکر مستقر خانہ پور کے علاوہ مختلف مواضعات کے غریب و مستحق 50 افراد میں ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم عمل میں آئی۔

 

اس موقع پر مولانا محمد مصدق القاسمی ناظم دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور نے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رہبر فاؤنڈیشن کی جانب سے غریب و مستحق افراد میں اس طرح کے ڈھکل بنڈیوں اور ساتھ ہی ساتھ پھل فروٹ فروخت کرنے کے لیے تقسیم کیے جاتے ہیں تاکہ کوئی غریب اور مستحق روزگار کے سلسلے میں پریشان نہ ہو ان کی مدد کے لیے رہبر فاؤنڈیشن مسلسل مختلف مقامات پر کوشش کرتے رہی ہے

 

اور پوری کامیابی کے ساتھ اس طرح کی تقسیم کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ اس روزگار کے ذریعے جو آمدنی حاصل ہو اس نفع کو ضائع نہ کرے اس کا بہتر استعمال کرے اور کہا کہ صفا بیت المال شاخ خانہ پور کے ذمہ داران مولانا محمد شاہد علی مظاہری و مولوی شیخ رئیس اور صفا بیت المال کے کارکنوں کی مسلسل دو ماہ کی کاوشوں کے بعد یہ تقسیم عمل میں آئی انہوں نے صفا بیت المال کے ذمہ داران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت کو سراہایا۔

 

اسی طرح مولانا محمد شاہد علی مظاہری سرپرست صفا بیت المال شاخ خانہ پور نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور مستحقین کا خیال کرتے ہوئے رہبر فاؤنڈیشن کی ذمہ داروں نے اور صفا بیت المال شاخ خانہ پور کی نگرانی میں ذمہ داروں نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے یہ تقسیم بلا مذہب و ملت تقسیم عمل میں لائی گئی ۔انہوں نے مستحقین سے کہا کہ ان بنڈیوں کا صحیح استعمال کرے اور جو روزگار کے لیے پھل فروٹ دیے گئے ہیں اس کے ذریعے سے جو آمدنی حاصل ہو روز مرہ کے کاروبار میں استعمال کرتے ہوئے اپنی روزگار کو مضبوط بنائیں۔

 

مستحقین نے رہبر فاؤنڈیشن اور صفا بیت المال شاخ خانہ پور کے ذمہ داروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اس موقع پر صفا بیت المال شاخ خانہ پور کے ذمہ داران اور دیگر عوام کی کثیر تعداد موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button